یورپ مہاجرین کے قافلوں سے پریشان،پناہ گزین بے یارو مددگار

یورپ میں مہاجرین کے خلاف تشدد کے واقعات اور سرحدی دروازے بند کرنے کے بعد وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں

389947
 یورپ مہاجرین کے قافلوں سے پریشان،پناہ گزین بے یارو مددگار

یورپ میں مہاجرین کے خلاف تشدد کے واقعات اور سرحدی دروازے بند کرنے کے بعد وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سلووانیہ کی سرحد پر موجود مہاجرین نے پولیس کی کھڑی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
کرویشیا نے بھِ اپنی سرحدیں پناہ گزینوں کےلیے بند کر دی ہیں جہاں تین روز کے دوران تقریباً 17 ہزار مہاجرین نے پناہ حاصل کی ہے ۔
دوسری جانب ہنگری نے کرویشیا سے ملحقہ سرحد پر حفاظتی باڑ لگانا شروع کر دی ہے ۔
پناہ گزینوں کے اس بحران پر بات چیت کےلیے یورپی یونین آئندہ ہفتے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں