یورپ:مہاجرین کی آبادکاری کی کوششوں پر مبنی مذاکرات ناکام

برسلز میں منعقدہ اجلاس میں اٹلی ،یونان اور ہنگری کے راستے یورپ میں مغربی یورپ میں داخل ہونے والے 1 لاکھ بیس ہزار مہاجرین کی آباد کاری پر مفاہمت کےلیے کی جانے والی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں

349785
یورپ:مہاجرین کی آبادکاری کی کوششوں پر مبنی مذاکرات ناکام

یورپی وزرائے داخلہ برسلز میں مہاجرین کے مسئلے پر غور کر رہے ہیں۔
اجلاس میں اٹلی ،یونان اور ہنگری کے راستے یورپ میں مغربی یورپ میں داخل ہونے والے 1 لاکھ بیس ہزار مہاجرین کی آباد کاری پر مفاہمت کےلیے کی جانے والی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔
امکان ہے اس سلسلے میں حتمی معاہدہ 8 اکتوبر کے وزرا اجلاس کے دوران طے ہو سکتا ہے۔
اس اثنا میں یورپی یونین میں بحیرہ روم میں انسانی اسمگلنگ روکنے کےلیے بحری بیڑہ متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دریں اثنا ، مہاجرین کے قافلوں کو روکنے کےلیے جرمنی کےبعد آسٹریا ، سلوواکیہ اور ہالینڈ نے بھی اپنی سرحدوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں