امریکی سینٹ سے تاریخی فیصلہ

فائیو پلس ون ممالک اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے امریکی سینٹ سے مسترد کیے جانے کے امکانا ت ختم ہوگئے ہیں۔ سینٹ میں ڈیموکریٹس نے سمجھوتے کو مسترد کیے جانے سے متعلق خاکہ بل کی حتمی منظوری کے بارے میں رائے شماری کروانے کے عمل کو روک دیا ہے

344238
امریکی سینٹ سے تاریخی فیصلہ

امریکی سینٹ سے تاریخی فیصلہ۔
فائیو پلس ون ممالک اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے امریکی سینٹ سے مسترد کیے جانے کے امکانا ت ختم ہوگئے ہیں۔
سینٹ میں ڈیموکریٹس نے سمجھوتے کو مسترد کیے جانے سے متعلق خاکہ بل کی حتمی منظوری کے بارے میں رائے شماری کروانے کے عمل کو روک دیا ہے۔
قرارداد نامنظور ہونے کا مطلب ہے کہ اب صدر اوباما کو جوہری معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے ویٹو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
معاہدے کی مخالف اس قرار داد کو منظور کرنے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے مگر اس کے حق میں صرف 58 ووٹ ڈالے گئے جب کہ اس کو مسترد کرنے کے لیے 42 ڈالے گئے۔
صدر اوباما نے رائے شماری کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ"سفارت کاری، امریکی قومی سلامتی اور دنیا کی سلامتی کی فتح ہے۔"
صدر اوباما نے خاکہ بل کے بارے میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کانگریس کے دونوں ایوانوں نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تو وہ اس کو ویٹو کر دیں گے جسے منسوخ کرنے کے لیے دونوں ایوانوں کو دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی۔ مگر سینیٹ کی طرف سے معاہدے کے حق میں فیصلے کے بعد اب اس کی ضرورت نہیں رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں