نیتین یاہو بچوں کا قاتل ہے گرفتار کیا جائے :مظاہرین کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن میں فلسطین کے حامی سراپا احتجاج ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے

377280
 نیتین یاہو بچوں کا قاتل ہے گرفتار کیا جائے :مظاہرین کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن میں فلسطین کے حامی سراپا احتجاج ہوگئے۔
لندن میں دس ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب فلسطین کے حامیوں کا مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے پلےکارڈز اٹھا رکھے ہوئے تھےجن پر درج تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بچوں کا قاتل ہے۔
مظاہرین برطانوی حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے جنگی مجرم کو مہمان نہ بنایا جائےبلکہ گرفتار کیا جائے۔
اس دوران مظاہرین کا اسرائیل کے حامیوں کی ریلی سے بھی آمنا سامنا ہوا جس پر دونوں طرف سے نعروں کا تبادلہ ہوا پھر جب ماحول کشیدہ ہونے لگا تو پولیس نے مداخلت کی اور کئی فلسطینی مظاہرين کو حراست میں لے لیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں