یورپی یونین کوایک لاکھ 60 ہزار افراد کورہائش دینی چاہیے

یونین کو فوری طور پر شامی مہاجرین اور نقل مکانوں میں سے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو موزوں جگہ پر رہائش دینی چاہیے۔ جین کلاڈ جنکر

343814
یورپی یونین کوایک لاکھ 60 ہزار افراد کورہائش دینی چاہیے

یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ یونین کو فوری طور پر شامی مہاجرین اور نقل مکانوں میں سے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو موزوں جگہ پر رہائش دینی چاہیے۔
یورپی پارلیمنٹ میں یورپی یونین کی مہاجر پالیسی کے بارے میں فیصلہ ہونے اور قبول کئے جانے والے مہاجرین کے کوٹوں کے سرکاری حیثیت اختیار کرنے کے بارے میں بات کی ۔
جنکر نے کہا کہ اس سے قبل کے پلان کی رُو سے یورپی یونین نے 40 ہزار مہاجرین کو قبول کرنا تھا لیکن اس تعداد میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا اضافہ کر کے ایک لاکھ 60 ہزار مہاجرین کے لئے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے۔
جنکر نے مہاجرین کے معاملے میں دین، عقیدے اور فلسفے کا امتیاز نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپیوں کو یہ بات فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ مہاجرین کا حق اہم ترین حقوق میں سے ایک ہے۔
شام جیسے خانہ جنگی کے شکار ممالک سے آنے والے مہاجرین کے علاوہ دیگر تارکین وطن کے بارے مِں بات کرتے ہوئے جنکر نے کہا کہ محفوظ ممالک سے متعلق ایک فہرست شائع کی جائے گی اور ان ممالک سے آنے والے افراد کا وطن واپس لوٹنا ضروری ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں