یورپ:مہاجرین کی آمدجاری ،خطے کی آبادی میں ڈرامائی تبدیلی کا خدشہ

یورپ کے سب سے متمول ملک جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پناہ گزینوں کو جرمن آبادی میں ضم کرنے کے لیے سرکاری خزانے سے مزید 6.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں

343352
یورپ:مہاجرین کی آمدجاری ،خطے کی آبادی میں ڈرامائی تبدیلی کا خدشہ

بتایا گیا ہےکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر لگ بھگ 20000 پناہ گزین جرمنی پہنچے تھے۔
یورپ کے سب سے متمول ملک جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پناہ گزینوں کو جرمن آبادی میں ضم کرنے کے لیے سرکاری خزانے سے مزید 6.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔
جرمنی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پناہ کی آٹھ لاکھ درخواستوں پر غور کے لیے تیار ہے۔
ادھر ہنگری کے راستے یورپ داخل ہونے میں آسانی کی خبر سن کر مزید پناہ گزینوں کی یورپ آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب ویانا پہنچنے پر امدادی کارکنوں اور دیگر رضاکاروں نے مہاجرین کو چائے، سگریٹ، ٹافیاں، کھانا،کپڑے اور کمبل وغیرہ فراہم کیے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے شامی باشندوں کی مدد کے لیے تیار ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں مرحلہ وار بیس ہزار تک افراد کو سیاسی پناہ دی جائے گی۔

برطانوی پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا پارلیمان میں یہ تجویز پیش کی جارہی ہے کہ برطانیہ میں بیس ہزار تک شامی مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری کی جائے گی۔
اور ہم دنیا پر یہ ثابت کریں گے کہ یہ ملک بہت زیادہ درد مند ہے۔

کچھ یورپی ممالک کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مسلمان مہاجرین کی یورپ آمد سے براعظم کی آبادی میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے
واضح رہے کہ یورپ میں کم شرح پیدائش کی وجہ سے آبادی انحطاط کا شکار ہے۔
ہنگری کے رہنماؤں نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ آسان راہداری کی خبر سن کر مزید پناہ گزین ہنگری کا رخ کریں گے لہذا ہنگری نے سرحد پر لگی باڑھ کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جہاں سے اکثر تارکین وطن غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہیں۔
گزشتہ اتوار کو بھی سربیا سے سینکڑوں تارکین وطن ہنگری میں داخل ہوئے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں