پیرس میں موسمی تغیرات پر اجلاس

اجلاس کی میزبانی کرنے والے فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے ماحولیات کے موضوع پر عدم حساسیت پائے جانے کی شکایت کی

343167
پیرس میں موسمی تغیرات پر اجلاس

ماہ دسمبر میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ موسمی تغیرات کانفرس سے قبل وزیر ماحولیات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یکجا ہوئے ہیں۔
اجلاس کی میزبانی کرنے والے فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے ماحولیات کے موضوع پر عدم حساسیت پائے جانے کی شکایت کی۔
اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور کاروائیوں کے اہداف سے کم سطح پر رہنے کی وضاحت کرنے والے فابیوس کا کہنا تھا کہ ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
حالیہ دو برسوں میں ریکارڈ سطح پر گرمی میں اضافہ ہونے کی توضیح کرنے والے فرانسیسی وزیر نے بتایا کہ اگر اس ضمن میں تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو سن 2020 سے کرہ ارض کو کہیں زیادہ بلند سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کانفرس میں پیرو کے وزیر ماحولیات مینول ویدال نے اپنے خطاب میں کہا کہ " دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں