تاجکستان میں جھڑپ میں 17 افراد ہلاک

دفتر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وزارت سے منسلک ایک عمارت اور دارالحکومت کے قریب واقع وحدت قصبے پر حملے کیے گئے ہیں

342762
تاجکستان میں جھڑپ میں 17 افراد ہلاک

تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں چھڑنے والی جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
دفتر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وزارت سے منسلک ایک عمارت اور دارالحکومت کے قریب واقع وحدت قصبے پر حملے کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حملے میں جرم پیشہ تنظیم نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور فوجی سازو سامان چُرا لیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری عہدے سے سبکدوش کیے جانے والے سابق نائب وزیر دفاع جنرل عبدالحالم پر عائد کی جا رہی ہے۔
اس حملے کے بعد امریکہ نے دوشنبہ میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں