یورپ میں تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی

بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے والےغیر قانونی تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

374251
یورپ  میں تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی

بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے والےغیر قانونی تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔
انسانی سمگلروں کے ہتھے چھڑ جانے والے انسان بعض اوقات ٹرکوں میں اور بعض اوقات جہازوں کے خفیہ حصوں میں سانس نہ لے سکنے کیوجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ امسال یورپ پہنچنے والے والےغیر قانونی تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ سمندر کے راستے ایک لاکھ 24 ہزار انسان یونان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ 2600 افراد بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ غیر قانونی تارکین وطن بحیرہ ایجین میں یونان کے سیسام، استان کوئے ،سومبیکی ،ساکز اور میدیلی جزیروں سے یورپ میں داخل ہوئے ہیں ۔ انسانی سمگلر ایک ہزار سے لیکر پانچ ہزار ڈالر کے عوض انسانوں کو پرانی کشتیوں کیساتھ بٹھا کر یونان کے جزیروں کے پاس کشتیوں کو چھوڑ دیتے ہیں یا پھر یونان کے ایسے جزیروں جہاں آبادی نہیں ہے وہاں چھوڑ کر واپس چلے جاتے ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں