ہالینڈ میں ایک حوالدار داعش میں شامل ہونے کے شبے میں معطل

ہالینڈ میں ایک حوالدار داعش میں شامل ہونے کے شبے میں معطل کر دیا گیا ہے۔

374268
ہالینڈ میں ایک حوالدار داعش میں شامل ہونے کے شبے میں معطل

ہالینڈ میں ایک حوالدار کا داعش میں شامل ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ہالینڈ کے وزیر دفاع پلاس چیرٹ نے کہا ہے کہ ایک حوالدار کو داعش میں شامل ہونے کے لیے شام جانے کے شبے میں وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن 26 سالہ اس حوالدار کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔ ہالینڈ کی خفیہ سروس کے اندازوں کیمطابق تنظیم میں شامل ہونے والے ہالینڈ کے 20 شہری جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 35 شہری ہالینڈ واپس لوٹ آئے ہیں ۔ ہالینڈ میں اسوقت سینکڑوں کی تعداد میں داعش کے حامی اور جہادی موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں