گوئٹے مالا کے صدر مولینا کو حراست میں لے لیا گیا

گوئٹے مالا میں کرپشن کے الزامات کے تحت وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے سابق صدر اوٹو پیریز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

374427
گوئٹے مالا کے صدر مولینا کو حراست میں لے لیا گیا

گوئٹے مالا کے صدر مولینا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گوئٹے مالا میں کرپشن کے الزامات کے تحت وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے سابق صدر اوٹو پیریز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس سے قبل منگل کے روز ملکی پارلیمان کے ارکان نے چونسٹھ سالہ پیریز کو حاصل مامونیت کے خاتمے کے اکثریتی رائے سے حمایت کر دی تھی، جس کے بعد اس سابق جنرل کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ چلانا ممکن ہو گیا تھا۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ ملکی کسٹمز سروس کی ایک اسکیم میں کئی ملین ڈالر کے فراڈ میں وہ بھی ملوث رہے ہیں۔ دریں اثناء گوئٹے مالا کی پارلیمان نے 79 سالہ سابق جج آلیخاندرو مالڈوناڈو کو نیا ملکی صدر منتخب کر لیا ہے۔
صدر مملکت مولینا پر تقریباً 120 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں