بحیرہ روم میں کشتی کے ڈوبنے سے ایک سو تارکین وطن ہلاک

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں سوآرہ کا علاقہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے

370883
بحیرہ روم میں کشتی کے ڈوبنے سے ایک سو تارکین وطن ہلاک

لیبیا سے اٹلی جانے کے خواہاں 400 تارکین وطن میں 100 تارکین کشتی کے ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشتی کے پانی میں ڈوبنے تک 200 افراد کو بچالیا گیا۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کشتی لیبیا میں سوآرہ کے ساحلوں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور اس پر تقریباً چار سو افراد سوار تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں سوآرہ کا علاقہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مجرموں کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امسال بحیرہ روم سے یورپ جانے کے خواہاں افراد میں سے 2 ہزار 300 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں