تارکین وطن پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے ، انگیلا مرکل

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ تارکین وطن پر شرمناک اور گھٹیا حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور حملہ آور افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔

340887
تارکین وطن پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے  ، انگیلا مرکل

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے ہیڈن ناؤ میں تارکین وطن کے ایک سینٹر کے دورے کے دوران اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تارکین وطن پر شرمناک اور گھٹیا حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور حملہ آور افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔
جرمنی میں تارکین وطن افراد کے خلاف مشتعل مظاہروں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ تارکین وطن کے خلاف مظاہروں کے بارے میں بیان نہ دینے کیوجہ سے مرکل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔ دارالحکومت برلن کے نواح میں غیر ملکی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے تیار کی گئی ایک رہائش گاہ کو پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں