امریکہ: صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار خود کشی کر بیٹھا

بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں ٹی وی کی براہِ راست نشریات کے دوران دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے شخص نے بھی خود کشی کرلی ہے

370100
امریکہ: صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار خود کشی کر بیٹھا

بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں ٹی وی کی براہِ راست نشریات کے دوران دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے شخص نے بھی خود کشی کرلی ہے ۔
حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ مسلح شخص اُسی ٹیلی ویژن اسٹیشن کا سابق ملازم تھا جہاں مقتولین ملازم تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے باہر ہائی وے پر پولیس کے تعاقب کے دوران اُس نے اپنے آپ کو گولی مار دی۔
یاد رہے کہ ٹی وی کے عملے پر حملہ امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ورجینیا کے شہر رونوک کے قریب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، ویسٹر فلینیگن کی ہلاکت خود رسیدہ زخموں کے باعث ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلح شخص نے ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں مصروف دو صحافیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں