جو بائیڈن صدارتی امیدوار بن سکتے ہیں: امریکی تبصرہ نگار

خیال ظاہر کیا جا رہا ہےکہ اگر جو بائیڈن صدارتی اُمیدوار کی نامزدگی کی اس دوڑ میں شامل ہوجاتے ہیں تو وہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بعد اوباما انتظامیہ میں شامل دوسری اہم شخصیت ہونگے

369584
جو بائیڈن صدارتی امیدوار بن سکتے ہیں: امریکی تبصرہ نگار

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے صدر براک اوباما سے گزشتہ روز ایک نجی حیثیت کی ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی اُمیدواروں کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اگر جو بائیڈن صدارتی اُمیدوار کی نامزدگی کی اس دوڑ میں شامل ہوجاتے ہیں تو وہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بعد وہ اوباما انتظامیہ میں شامل دوسری اہم شخصیت ہونگے۔
واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن اس وقت ڈیموکریٹس امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔
صدر براک اوباما کی مدت صدارت 2017 کے اواخر میں ختم ہو جائے گی اور وہ ملک کے آئین کے مطابق تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔
صدر اوباما نے اب تک کسی ممکنہ صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے اور وہ مسلسل بائیڈن اور ہیلری کلنٹن دونوں کی تعریف کرتے رہے ہیں۔
جو بائیڈن کے ممکنہ طورپر انتخابی دوڑ میں شامل ہونے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے وائٹ ہاؤس میں وفاداروں اور پارٹی کے حامیوں میں تقسیم کا خدشہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں