متحدہ امریکہ میں جڑوان پانڈہ کی پیدائش پر خوشی کا اظہار

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کے میئی جیانگ نے پہلے بچے کو جنم دیتے ہی اپنی آغوش میں لیا اور وہ اُسے راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ دوسرے بچے کی غیر متوقع پیدائش نے تمام عملے کو دوبارہ سے متحرک کر دیا۔ دوسرے کی پیدائش کے بعد ایک کو اُس انکیوبیٹر میں ڈال دیا گیا جس میں جڑواں بچوں کو پیدائش کے بعد نگہداشت میں رکھا جاتا ہے

340046
متحدہ امریکہ میں جڑوان پانڈہ کی پیدائش پر خوشی کا اظہار

متحدہ امریکہ میں جڑوان پانڈہ کی پیدائش پر خوشی کا اظہار۔
متحدہ امریکہ کے واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر ڈینس کیلی نے پانڈا میئی جیانگ کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔
بعد ازاں ڈینس کیلی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا،’’ ہم سب میئی جیانگ کے بچوں کی پیدائش پر بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔ ہمارے چڑیا گھر کے اہلکار 2012 ء میں اس چڑیا گھر میں پیدائش کے چھ گھنٹوں بعد ہی پانڈا کے ایک بچے کی موت کے بعد سے بہت محتاط تھے اور دُعا کر رہے تھے کے پانڈا کے ہاں اس بار صحت مند بچہ پیدا ہو‘‘۔ کیلی نے تاہم کہا ہے کہ پانڈا کے بچے بہت نازک ہیں یہ اُن کے لیے نہایت نازک وقت ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کے میئی جیانگ نے پہلے بچے کو جنم دیتے ہی اپنی آغوش میں لیا اور وہ اُسے راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی۔
دوسرے بچے کی غیر متوقع پیدائش نے تمام عملے کو دوبارہ سے متحرک کر دیا۔ دوسرے کی پیدائش کے بعد ایک کو اُس انکیوبیٹر میں ڈال دیا گیا جس میں جڑواں بچوں کو پیدائش کے بعد نگہداشت میں رکھا جاتا ہے۔
میئی جیانگ ماضی میں دو بچوں کو جنم دے چکی ہے۔ 2005 ء میں تائی شان پیدا ہوا تھا اور 2013 ء میں باؤ باؤ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں