برونڈی کے صدر تیسری بار صدارتی عہدے پر

ناکورو زیزا نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنا منصب سنبھال لیا ہے

336755
برونڈی  کے صدر تیسری بار صدارتی عہدے پر

برونڈی میں دس برسوں سے بر سر اقتدار صدر پیرے ناکورونززا تیسری بار صدارتی کرسی سنبھال رہے ہیں۔
ناکورو زیزا نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنا منصب سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و خوشحالی کا بول بالا ہو گا اور افراتفری پیدا ہونے کے مرتکب افراد کو سزا دی جائیگی۔
برونڈی میں 21 جولائی کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر نے تقریبا ً 70 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
نوکورُنزیزا کے تیسری بار امیدوار کھڑا ہونے پر حزب اختلاف نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا، جس دوران گلی کوچوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور پولیس کی مداخلت سے درجنوں شہری ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں