امریکہ کی مغربی ریاستوں میں آتشزدگی

متحدہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

335212
امریکہ کی مغربی ریاستوں میں آتشزدگی

متحدہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا
واشنگٹن کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے عمل کے دوران فائر بریگیڈ کے عملے کے 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اہلکار تیزی سے پھیلنے والی آگ کیوجہ سے علاقے کو خالی کروانے کی سرگرمیوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔آگ کیوجہ سے چار لاکھ ایکٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے ۔ دریں اثناء امریکی فوج کو آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا ہے ۔آگ کیوجہ سے 50 مکانات جل گئے ہیں اور ڈیڑھ ہزار شہریوں کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ریاست اوریگون میں 30 مکانات اور 20 ہزار ایکٹر کی آراضی جل کر خاکستر ہو گئی ہے ۔ریاست عائدوحامیں260 مربع کلومیٹر کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آیا اور 50 مکانات جل کر راکھ بن گئے جبکہ کیلیفورنیا میں ٹینٹ کیمپوں میں مقیم 2500 افراد علاقہ ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں