امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک میں اضافہ

سان فرانسسکو میں 5 امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک معذور سیاہ فام شخص غیر انسانی طریقے سے ہتھکڑیاں لگائیں

333703
امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک میں اضافہ

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پولیس کے تشدد آمیز سلوک کا مزید ایک واقع پیش آیا ہے۔
سان فرانسسکو میں 5 امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک معذور سیاہ فام شخص غیر انسانی طریقے سے ہتھکڑیاں لگائیں۔
اطراف میں موجود شہریوں کی طرف سے ریکارڈ کردہ اس واقع پر شدید رد ِ عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بے گھر سیاہ فام شخص کا قصور اپنے ہاتھ میں پکڑے ڈنڈوں کو ہوا میں لہرانا تھا۔
پولیس نے اس کے جواب میں سخت گیر موقف اختیار کرتے ہوئے اس شخص کو خود زود و کوب کیا۔ انٹر نیٹ پر آنے والی ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ معذور شخص کو بعد میں لائی گئی وہیل چیئر کے ذریعے جائے واقع سے لیجایا گیا۔
سماجی رابطون کی ویب سائٹس پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیے جانے کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے یا نہ کرنے کی تفتیش کی جائیگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں