ایکواڈور میکسیکو اور جاپان میں آتش فشاں پہاڑ متحرک

ایکواڈور میکسیکو اور جاپان میں آتش فشاں پہاڑ حرکت میں آ گئے ہیں ۔

329323
ایکواڈور میکسیکو اور جاپان میں آتش فشاں پہاڑ  متحرک

ایکواڈور میکسیکو اور جاپان میں آتش فشاں پہاڑ حرکت میں آ گئے ہیں ۔
ایکواڈور میں 5897 میٹر کی بلندی پر واقع کوٹو پکسی آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والی راکھ 8 کلومیٹر بلندی تک جا رہی ہے ۔ علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جوار کے دہاتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے ۔ آتش فشاں پہاڑ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کوئتو شہر میں عوام میں ماسک تقسیم کیے گیے ہیں ۔کوئتو آتش فشاں پہاڑ آخری بار 1877 میں حرکت میں آیا تھا ۔
میکسیکو میں ایک ہفتہ قبل حرکت میں آنے والے کولیماآتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا ہے ۔جوار کے علاقوں میں ہر طرف راکھ ہی راکھ نظر آ رہی ہے اور پہاڑ میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہو رہے ہیں
جاپان کا سوکوراییما آتش فشاں پہاڑ بھی سرگرم عمل ہو گیا ہے۔ علاقے میں جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اور عوام کو علاقے کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ آتش فشاں پہاڑ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ایٹمی پاور اسٹیشن موجود ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں