اٹلی کا کالابریا علاقہ شدید سیلاب کی زد میں

سیلاب کیوجہ سے سیاحتی علاقے روزانو کے ہوٹلوں اور کیمپوں میں موجود 800 سیاحوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے

325724
اٹلی کا کالابریا علاقہ شدید سیلاب کی زد میں


اٹلی کا کالابریا علاقہ شدید سیلاب کی زد میں ہے ۔
روزانو،کوسینزا اور کاری گیلیانو کالا برو جیسے رہائشی علاقے شدید بارشوں کے بعد زیر آب
آ گئے ہیں ۔ سیلاب کیوجہ سے سیاحتی علاقے روزانو کے ہوٹلوں اور کیمپوں میں موجود 800 سیاحوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن دوہزار شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔ سیلاب کیوجہ سے سڑکوں پرگاڑیاں تیر رہی ہیں ۔
دریں اثناء امدادی سرگرمیوں جاری ہیں ۔ فوجی دستے بھی سیلاب کیوجہ سے علاقے میں پھیلے ہوئے کیچڑ کو صاف کرنے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں