امریکہ کے ریگستان میں دو سیاح ہلاک

نیو میکسیکو ریگستان میں گھومنے پھرنے والا ایک فرانسیسی جوڑا پیاس سے ہلاک ہو گیا جبکہ ان کے بچوں کو آخری لمحات پر بچا لیا گیا

321162
امریکہ کے  ریگستان میں دو سیاح ہلاک


متحدہ امریکہ کے ریگستان میں ایک المیہ پیش آیا ہے۔
نیو میکسیکو ریگستان میں گھومنے پھرنے والا ایک فرانسیسی جوڑا پیاس سے ہلاک ہو گیا جبکہ ان کے بچوں کو آخری لمحات پر بچا لیا گیا۔
گشتی ٹیم نے ریگستان میں پیاس لگنے سے دم توڑنے والی ایک فرانسیسی خاتون سیاح کی لاش دیکھی۔ جس کے پاس ایک کیمرہ اور پانی کی خالی بوتل پڑی ہوئی تھی۔
کیمرے میں موجود تصویروں سے اس عورت کے اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ ریگستان کو آنے کا اندازہ کرنے والے حکام ایک گھنٹے کی تلاش کت بعد باپ کے بے جان جسم کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔
نو سالہ بچہ اس نعش کے پاس ہی نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ملا۔
اس بچے کا علاج معالجہ کرنے کے بعد اسے اپنے دادا دادی کے پاس فرانس بھیج دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں