ناروے کے جزیرہ اوتھیو میں چار سال بعد یوتھ کیمپ

لیبر پارٹی کے یوتھ ونگ نے نسل پرست حملے کی بنا پر کسی دوسرے مقام کو منتقل کردہ سمر کیمپ کو امسال دوبارہ اوتھویا میں لگایا ہے

317873
ناروے کے جزیرہ اوتھیو میں چار سال بعد یوتھ کیمپ

ناروے میں 4 برس قبل 69 افراد کا قتل کیے جانے والے جزیرہ اوتھویا میں پرانی رونق بحال ہو گئی ہے۔
لیبر پارٹی کے یوتھ ونگ نے نسل پرست حملے کی بنا پر کسی دوسرے مقام کو منتقل کردہ سمر کیمپ کو امسال دوبارہ اوتھویا میں لگایا ہے۔
اس کیمپ میں چار برس پیشتر حملے میں زندہ بچ جانے والوں سمیت ایک ہزار کے قریب نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔
خیال رہے نارویجین نسل پرست انڈرز بریویک نے دارالحکومت اوسلو میں سرکاری عمارتوں کے واقع ہونے والے علاقے میں بم دھماکہ کرتے ہوئے 8 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
بعد ازاں اس نے جزیرہ اوتھیا جاتے ہوئے یوتھ کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
اس المیہ کے بعد تین سال تک لیبر پارٹی کا یوتھ ونگ کسی دوسرے مقام پر سمر کیمپ لگا رہا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں