کیمیائی اسلحے کااستعمال روکنے پرامریکہ و روس متفق

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگی لیوروف کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے ایک قرار داد پر اتفاق رائے طے پاگیا ہے جس کے تحت شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی

317704
کیمیائی اسلحے کااستعمال روکنے پرامریکہ و روس متفق

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگی لیوروف کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے ایک قرار داد پر اتفاق رائے طے پاگیا ہے جس کے تحت شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
جان کیری نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سرگی لیوروف سے ملاقات کے ایک روز بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق بات چیت کی ہے اور درحقیقت ان کے درمیان اس قرارداد پر سلامتی کونسل میں بہت جلد رائے شماری کے لیے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
اس کے تحت شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے ذمے داروں کے احتساب کے لیے ایک ڈھانچہ وضع کیا جائے گا ۔
گزشتہ روز ایک امریکی عہدے دار نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے قرارداد کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں