ایران کے لئے بھی اور کانگریس کے لئے بھی پیغام

اگر آپ نے جوہری سمجھوتے کے معاملے میں ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی تو ہم آپ کو آ پکڑیں گے: باراک اوباما

317112
ایران کے لئے بھی اور کانگریس کے لئے بھی پیغام

اوباما کی طرف سے ایران کے لئے بھی اور کانگریس کے لئے بھی پیغام۔۔۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں ایران کے لئے بھی اور امریکی کانگریس کے لئے بھی اہم پیغامات دئیے۔
اوباما نے تہران انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ نے جوہری سمجھوتے کے معاملے میں ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی تو ہم آپ کو آ پکڑیں گے "۔
انہوں نے اس احتمال کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہ" اس سے زیادہ بہتر سمجھوتہ طے پا سکتا تھا "کہا کہ" سمجھوتے کی تردید مشرق وسطی میں جنگ کی راہ ہموار کر سکتی تھی"۔
انہوں نے اس موقف کا دفاع کیا کہ اگر کوئی فوجی اقدام کیا جاتا تو وہ سمجھوتے سے کم موئثر ہوتا اور یہ کہ جوہری اسلحے والا ایران پابندیوں سے آزاد ایران کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں