ملبہ لاپتہ طیارےکا ہی تھا: ملائیشیا کی تصدیق

ملائیشیا کی حکومت نے تصدیق کردی ہے کہ گزشتہ ہفتے بحرِ ہند کے ایک جزیرے کے ساحل سے ملنے والا ملبے کا ٹکڑا17 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے کا ہی ہے۔

317104
ملبہ لاپتہ طیارےکا ہی تھا: ملائیشیا کی تصدیق

ملائیشیا کی حکومت نے تصدیق کردی ہے کہ گزشتہ ہفتے بحرِ ہند کے ایک جزیرے کے ساحل سے ملنے والا ملبے کا ٹکڑا17 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے کا ہی ہے۔
گزشتہ روزٹی وی پر براہِ راست نشر کیے جانے والے اپنے ایک بیان میں ملائیشیا کے وزیرِاعظم نجیب رزاق نے بتایا کہ بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی ہے کہ ری یونین نامی جزیرے کے ساحل سے 'بوئنگ 777' کے پر کا جو ٹکڑا ملا تھا وہ لاپتہ پرواز 'ایم ایچ 370' کا ہی ہے۔
طیارے کے ملبے کا لگ بھگ دو میٹر طویل ٹکڑا اور کچھ دیگر سامان گزشتہ ہفتے مداغاسکر کے نزدیک واقع جزیرے ری یونین کے ایک ساحل سے ملا تھا جسے تفصیلی معائنے کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں