بحیرہ روم میں کشتی کے حادثے میں 200 سے زائد مسافر ہلاک

اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر 600 سے زائد مہاجرین سوار تھے۔ زیادہ تر افراد کا تعلق شام سے تھا۔ سمندر کے اس حصے میں بھٹکنے والی دیگر کشتیوں کے مسافروں کی مدد کے لیے امدادی بحری جہاز طلب کر لیے گئے ہیں

317505
بحیرہ  روم میں کشتی کے حادثے میں  200 سے زائد مسافر ہلاک

بحیرہ روم میں کشتی کے حادثے میں 200 سے زائد مسافروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر 600 سے زائد مہاجرین سوار تھے۔ زیادہ تر افراد کا تعلق شام سے تھا۔
سمندر کے اس حصے میں بھٹکنے والی دیگر کشتیوں کے مسافروں کی مدد کے لیے امدادی بحری جہاز طلب کر لیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اٹلی اور آئرلینڈ کی بحریہ کے جہازوں اور انسانی ہم دردی کی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیم MSF نے بدھ پانچ اگست کے روز بحیرہ روم میں الٹ جانے والی کشتی کے 370 سے زائد مسافروں کو بچایا۔
ابتدائی رپورٹس میں مچھلیاں پکڑنے والی اس کشتی پر سوار مسافروں کی تعداد 700 بتائی گئی تھی۔ تاہم بچ جانے والے افراد سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ تعداد 600 تک تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں