شمالی شام کو داعش سے پاک کرنے کی پالیسی کا تعین نہیں ہوا

امریکی وال سڑیٹ جرنل نے دعوی کیا تھا کہ ترکی اور امریکہ نے شمالی شام کو داعش سے پاک کرنے کے بعد علاقے سے کردی عناصر کے گزر کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر اتفاق ِ رائے قائم کر لیا ہے

315857
شمالی شام کو داعش سے پاک کرنے کی پالیسی کا تعین نہیں ہوا

وائٹ ہاوس نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے حوالے سے تا حال کسی لائحہ عمل کا تعین نہیں کیا گیا۔
امریکی وال سڑیٹ جرنل نے دعوی کیا تھا کہ ترکی اور امریکہ نے شمالی شام کو داعش سے پاک کرنے کے بعد علاقے سے کردی عناصر کے گزر کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر اتفاق ِ رائے قائم کر لیا ہے۔
اس دعوے کے بارے میں سوالات کا جواب دینے والے وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان آلیسٹیئر باسکے کا کہنا تھا کہ" سرحدی علاقوں سے داعش کے وجود کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اسوقت کسی قسم کا لائحہ عمل کا تعین نہیں ہوا۔ تا ہم آئندہ کے اقدامات پر ترک حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔"
انہوں نے بتایا کہ اتحادی قوتیں علاقے سے داعش کے وجود کا خاتمہ کرنے کے زیر ِ مقصد شامی کردوں، عربوں اور ترکمانوں پر مشتمل گروہوں کی داعش کے خلاف جدوجہد میں تعاون کو جاری رکھنے کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔
اس ضمن میں اتحادی قوتوں نے تقریباً اڑھائی ہزار فضائی حملوں کے ذریعے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ملک کے شمالی علاقہ جات کے 5 ہزار 4 سو مربع میڑ کے رقبے کو داعش کے قبضے سے نجات دلا ئی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں