امریکہ کی طرف سے چین کو وارننگ

چینی انتظامیہ بحیرہ جنوبی چین کی زمینوں کے حصول کے پروجیکٹ کو ختم کرے: جان کیری

315885
امریکہ کی طرف سے چین کو وارننگ

امریکہ کی طرف سے چین کو وارننگ۔۔۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ چینی انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کی زمینوں کے حصول کے پروجیکٹ کو ختم کرے۔
کیری نے ملائشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تعاون تنظیم ASEAN کے 48 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں منعقدہ علاقائی سکیورٹی زون فورم سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کی زمینوں کے بارے میں موثر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور امریکہ ASEAN کے اراکین کی طرف سے ایک تواتر سے کئے گئے امن اور استحکام کے تحفظ کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔
کیری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ علاقے میں سمندری راستے اور ماہی گیری کے شعبے میں سکیورٹی کے تحفظ اور عدم مفاہمت کو بین الاقوامی قوانین کی بنیادوں پر پُر امن شکل میں حل کیا جائے۔
دوسری طرف ایک امریکی بااثر شخصیت نے کیری کے چینی وزیر خارجہ یانگ ژی کے ساتھ بند کمرے کے مذاکرات کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
اطلاع کے مطابق مذاکرات میں جان کیری نے اپنے مخاطب کو علاقائی تناو اور چین کی زمین کی توسیع سے متعلق کاروائیوں کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا اور مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کے وزیر خارجہ یانگ ژی نے کل اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم ASEAN سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کی زمینی توسیع کے بارے میں مباحث کے موضوع پر دوہرے معیاروں کی بجائے تعمیری روّیہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ چین نے گذشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین میں حقیقی گولیوں کے استعمال سے اس وقت تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں