متحدہ امریکہ سوموار کو کلین پاور پلان کا حتمی مسودہ پیش کرے گا

صدر اوباما نے کہا ہے کہ تحفظ ماحولیات کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی مدد سے ملکی سطح پر آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کے تحت ملکی بجلی گھروں سے سبز مکانی گیسوں کے اخراج کی ایک حد کا تعین کیا گیا ہے

311936
متحدہ امریکہ سوموار کو  کلین پاور پلان کا حتمی مسودہ پیش کرے گا

متحدہ امریکہ سوموار کو کلین پاور پلان کا حتمی مسودہ پیش کرے گا۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ تحفظ ماحولیات کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی مدد سے ملکی سطح پر آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے کے تحت ملکی بجلی گھروں سے سبز مکانی گیسوں کے اخراج کی ایک حد کا تعین کیا گیا ہے۔
امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحفظ ماحول کے لیے اس قسم کا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔
صدر اوباما نے اپنے پیغام میں میں اوباما نے اس منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے امریکا کی اقتصادیات، صحت عامہ اور سکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا، ’’ماحولیاتی تبدیلیاں اب صرف نئی نسل کا مسئلہ نہیں۔ بالکل نہیں۔‘‘ سن 2008ء میں اپنی صدارتی مہم کے دوران اوباما نے تحفظ ماحول کو ایک اہم ایجنڈا قرار دیا تھا۔ تاہم وہ اس تناظر میں ابھی تک کوئی ٹھوس قدم اٹھانے سے قاصر رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں