آسٹریلیا میں پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ

آسٹریلیا کے شمال میں واقع صوبے کوئنز لینڈ کے قریب جزیرہ فریزر میں 5٫7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا

310404
آسٹریلیا میں پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ

آسٹریلیا کے شمال میں واقع صوبے کوئنز لینڈ کے قریب جزیرہ فریزر میں 5٫7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مقامی وقت کے مطابق یہ زلزلہ آج دوپہر ایک بجکر اڑھتیس منٹ پر آیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز جزیرہ فریزر سے 110 کلو میٹر دور مشرق میں زیر سمندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس سے دو روز قبل بھی کوئنز لینڈ میں 5٫3 شدت کا زلزلہ آیا تھا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں