نقل مکانی کے مسئلے کے لئے 7 ملین اسٹرلن کا اضافی فنڈ

فرانس اور برطانیہ غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کے خلاف جدوجہد کے لئے 7 ملین اسٹرلن کا فنڈ تشکیل دے رہے ہیں

306630
نقل مکانی کے مسئلے کے لئے 7 ملین اسٹرلن کا اضافی فنڈ

غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کے لئے 7 ملین اسٹرلن کا اضافی فنڈ۔۔۔
فرانس اور برطانیہ غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کے خلاف جدوجہد کے لئے 7 ملین اسٹرلن کا فنڈ تشکیل دے رہے ہیں۔
مسئلے کےمشترکہ حل کی کوشش کرنے والے مذکورہ دونوں ممالک کے نمائندوں کا اجلاس لندن میں ہوا۔
وفود کی سربراہی برطانیہ کی وزیر داخلہ' تھریسا مائے' اور فرانس کے وزیر داخلہ 'برنارڈ کازنوو' نے کی۔
مذاکرات میں رودبارِ انگلستان کے نیچے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی ٹنل میں درپیش غیر قانونی نقل مکانوں کے مسئلے کے خلاف اختیار کی جانے والی مالی تدابیر پر بات چیت کی گئی۔
دونوں ملکوں نے افریقہ النسل نقل مکانوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیجنے کے لئے مشترکہ کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ رواں سال کے آخر تک نائجیریا میں نقل مکانوں کے لئے ایک تعاون سینٹر کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے شہر کالے سے برطانیہ تک غیر قانونی نقل مکانوں نے سکیورٹی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور ٹنل سے گزرنے والے 2 ہزار کے قریب نقل مکانوں نے ان ممالک کو چوکنا کر دیا ہے۔
ٹنل کو حالیہ مہینوں میں نقل مکانوں کی شدید ترین رو کا سامنا کرنا پڑا۔
نقل مکانوں کی آمد دونوں ملکوں کے درمیان ٹرین کے سفر میں تعطل پیدا کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں