نائیجر میں پردے پر پابندی

نائیجر میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں جنوب مشرقی علاقوں میں اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپنے پر عبوری دور کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ ریڈیو پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف چاڈ اورکیمرون میں جاری کاروائیوں کے خاتمے تک سیکورٹی کی وجہ سے نقاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے

304836
نائیجر میں پردے پر پابندی

نائیجر میں پردے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نائیجر میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں جنوب مشرقی علاقوں میں اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپنے پر عبوری دور کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
ریڈیو پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف چاڈ اورکیمرون میں جاری کاروائیوں کے خاتمے تک سیکورٹی کی وجہ سے نقاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بوکو حرام اکثر و بیشتر دارالحکومت نیامی کے مشرق میں نائیجریا کی سرحدوں کے قریب دیفا شہر میں حملے کرتی رہتی ہے۔
اس تنظیم نے 12 جولائی کو دیفا کی جیل پر حملہ کرتے ہوئے تین محافظوں کو ہلاک کردیا تھا۔
اس سے قبل چاڈ اور کیمرون نے بھی نقاب پر پابندی لگا دی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں