انڈونیشیا میں سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

لک کے مشرقی علاقے جاوا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7تھی۔ زلزلے کا مرکز پاپوا صوبے کے دارالحکومت جایاپورا کے مغرب میں ڈھائی سو کلو میٹر دور تھا

304739
انڈونیشیا میں سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا میں سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ملک کے مشرقی علاقے جاوا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7تھی۔ زلزلے کا مرکز پاپوا صوبے کے دارالحکومت جایاپورا کے مغرب میں ڈھائی سو کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 52کلو میٹر تھی۔ سونامی وارننگ مرکز کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
انڈونیشیا جو کہ پیسفک فائر چیمبر اور آتش فشاں کی پٹی میں واقع ہے 26 دسمبر 2004 میں 9٫1 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کے باعث دو لاکھ تیس ہزارا افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں