اقومِ متحدہ نے ایران کےساتھ معاہدے کی توثیق کر دی

س معاہدے کے تحت ایران اپنی جوہری پروگرام کو ترک کر دے گا جس کے بدلے اس پر اقوام متحدہ کی طرف سے لاگو پابندیوں کا خاتمہ کیا جانا ہے۔ تاہم سلامتی کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے کی پابندی نہ کی تو اس پر اگلے 10 سالوں کے درمیان دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے مکمل اتفاق رائے سے اس قرارداد کو منظور کر لیا

383058
اقومِ متحدہ نے ایران کےساتھ معاہدے کی توثیق کر دی

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے لیے تاریخی فیصلہ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔
ا س معاہدے کے تحت ایران اپنی جوہری پروگرام کو ترک کر دے گا جس کے بدلے اس پر اقوام متحدہ کی طرف سے لاگو پابندیوں کا خاتمہ کیا جانا ہے۔
تاہم سلامتی کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدے کی پابندی نہ کی تو اس پر اگلے 10 سالوں کے درمیان دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے مکمل اتفاق رائے سے اس قرارداد کو منظور کر لیا جو ویانا میں گزشتہ ہفتے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔
پیر 20 جولائی کو منظور کی جانے والی اس قرارداد کے مطابق امریکی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے بدلے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روک دے گا۔
سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف اس وقت تک پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی جب تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس بات کے بارے میں سلامتی کونسل کو اپنی تصدیقی رپورٹ جمع نہیں کرا دیتی کہ ایران نے معاہدے میں طے پانے والے اقدامات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔یورپی یونین نے بھی ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے یہ جوہری معاہدہ کانگریس کو بھجوا دیا ہے جو اگلے 60 دنوں کے اندر اس کا جائزہ لے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں