متحدہ امریکہ کی نائیجریا کوبوکوحرام کے خلاف حمایت کی یقین دہانی

مریکی صدر باراک اوباما نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری کو اس افریقی ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے ہم منصب کےساتھ ملاقات میں اوباما نے کہا کہ بخاری نے دیانتداری کی ساکھ اور ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ یہ عہدہ سنبھالا ہے

383101
متحدہ امریکہ کی نائیجریا کوبوکوحرام کے خلاف حمایت کی یقین دہانی

متحدہ امریکہ نے نائیجریا کو بوکو حرام کے خلاف جدو جہد میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے نائیجریا کے نئے صدر محمد بخاری سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری کو اس افریقی ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے ہم منصب کےساتھ ملاقات میں اوباما نے کہا کہ بخاری نے دیانتداری کی ساکھ اور ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ مارچ میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں محمد بخاری نے صدر گڈلک جوناتھن کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اسے نائجیریا میں جمہوری طور پر ہونے والا پہلا انتقال اقتدار کہا جاتا ہے۔ محمد بخاری نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا صفایا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
نائیجریا میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات میں 15 ہزارا افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈیڑھ ملین افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں