ہم مسلمانوں کو محبت بھری خواہشات پیش کرتے ہیں: صدر اوباما

381462
ہم مسلمانوں کو محبت بھری خواہشات پیش کرتے ہیں: صدر اوباما

صدر اوباما "ہم مسلمانوں کو محبت بھری خواہشات پیش کرتے ہیں"۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اپنے ملک اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
عید الفطر کی مناسبت سے نشر کردہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "میں اور میری اہلیہ تمام مسلمانوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے وسیلے سے مسلمانوں نے روحانی طور پر خود کو جدت دی اور غریبوں کی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عید تمام امریکیوں اور ہر دین اور عقیدے کے پیروکاروں کا احترام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اس سال نیویارک کے اسکولوں کے کیلنڈروں میں کرسمس اور حانوکا کے ساتھ ساتھ عید الفطر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
صدر اوباما نے جنوبی کیرولینا کے کلیسا پر حملے کے بعد نذرِ آتش کئے جانے والے کلیساوں کے لئے ایک نوجوان مسلمان کے 75 ہزار ڈالر کی امداد جمع کرنے کا بھی ذکر کیا۔
صدر اوباما نے اپنے پیغام کا آغاز "عید الفطر مبارک ہو" کے الفاظ سے کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں