دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا گاوں پر حملہ ، 10 افراد ہلاک

مائدیگوری میں دہشت گردی تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے ایک گاوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے

379069
دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا گاوں پر حملہ ، 10 افراد ہلاک

دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا گاوں پر حملہ ، 10 افراد ہلاک۔۔۔
نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت مائدیگوری میں دہشت گردی تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے ایک گاوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عسکریت پسندوں نے حملے میں علاقے کی ایک اہم شاہراہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
سکیورٹی حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شاہراہ سے گزرنے کی خواہش مند متعدد گاڑیوں کو سکیورٹی وجوہات کے سبب واپس پلٹا دیا گیا ہے۔
بوکو حرام نے اس سے قبل بھی علاقے کی شاہراہ پر قبضہ کر لیا تھا اور سال 2013 کے خونی اقدام میں شاہراہ کو استعمال کرنے والی گاڑیوں کے 100 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد میں اضافے سے متعلق بیان کے باوجود ملک کے شمالی صوبوں میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں