شہری تیونس سے فوراً نکل جائیں:برطانیہ کا انتباہ

برطانوی حکومت نے سیاحوں کے طور پر تیونس جانے والے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک واپس آجائیں

378163
شہری تیونس سے فوراً نکل جائیں:برطانیہ کا انتباہ

برطانوی حکومت نے سیاحوں کے طور پر تیونس جانے والے شہریوں کے فوراً انخلا کی ہدایات جاری کی ہیں۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے خبردار کیا ہے کہ تیونس میں ایک نئے دہشت گردی کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے برطانوی شہری فوری طورپر تیونس سے وطن واپس آجائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 26 جون کو تیونس میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران 38 غیر ملکی سیاح مارے گئے تھے جن میں سے 30 برطانوی تھے۔
اب بھی ایک اندازے کے مطابق تیونس میں تقریباً ڈھائی ہزار برطانوی سیاح موجود ہیں۔
اس بیان کے بعد تیونس میں مصروف عمل برطانوی سیاحتی کمپنیوں نے بھی اپنےملازمین کو چھٹی دے دی ہے جبکہ بعض کمپنیوں نے 31 اکتوبر تک تیونس کے لیے اپنی پروازیں بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں