برطانیہ میں کفایت شعاری کی تدابیرکیخلاف مظاہرے

برطانیہ میں عوام نے حکومت کی کفایت شعاری کی تدابیرکیخلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے ہیں ۔

338423
 برطانیہ میں  کفایت شعاری کی تدابیرکیخلاف مظاہرے


برطانیہ میں عوام نے حکومت کی کفایت شعاری کی تدابیرکیخلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے ہیں ۔
لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کفایت شعارکی پالیسی پر عمل درآمد کیخلاف احتجاج کیا اور کہا کہ برطانیہ میں کفایت شعاری کی تدابیر کامیاب نہیں ہونگی ۔ بعض گروپوں نے یونانی عوام کیطرف سے کفایت شعاری کی پالیسی کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کیا ۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے سخت حفاظتی تدابیر اپنا رکھی تھیں ۔
برطانیہ میں ماہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں ڈیوڈ کیمرون کی پارٹی واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے برسر اقتدار آ گئی تھی ۔ جس کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے سرکاری اخراجات میں کمی کرتے ہوئے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کی پالیسی اپنائی تھی ۔ اس پالیسی کیوجہ سے ریٹایرڈ افراد کی تنخواہوں اور بچوں کے امدادی فنڈوں جیسے متعدد فنڈوں میں کٹوتی کی گئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں