امریکہ: مسجد پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

امریکی محکمہ قانون کے مطابق 63 سالہ رابرٹ ڈوگرٹ نے نیو یارک سے متصل اسلام برگ نامی قصبے میں واقع مسجد،اسکول اور کیفیٹیریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا یا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

337350
امریکہ: مسجد پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

امریکی شہر نیو یارک میں ایک مسجد پر حملے کا منصوبہ ایف بی آئی نے ناکام بنا دیا ۔
اس حملے میں ملوث شخص رابرٹ ڈوگارٹ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جس نے سماجی ویب سائٹس پر اس حملے کےلیے لوگوں کو اُکسایا تھا ۔
امریکی محکمہ قانون نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 63 سالہ ڈوگرٹ نے نیو یارک سے متصل اسلام برگ نامی قصبے میں واقع مسجد،اسکول اور کیفیٹیریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا یا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ ملزم کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں دس سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں