یونان کے وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مالی مشکلات کے شکار یورپی ملک یونان کے وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے غیر متوقع طور پر اپنا استعفیٰ وزیر اعظم الیکسیس سِپراس کو پیش کر دیا ہے۔ واروفاکِس کا یہ استعفیٰ اتوار کے ریفرنڈم میں حکومت کو ملنے والی عوامی تائید کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے

334106
یونان کے وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

یونان کے وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مالی مشکلات کے شکار یورپی ملک یونان کے وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے غیر متوقع طور پر اپنا استعفیٰ وزیر اعظم الیکسیس سِپراس کو پیش کر دیا ہے۔ اُن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کی میٹنگ میں کچھ وزراء کی جانب سے نہ صرف انہیں نظرانداز کیا گیا بلکہ اُن کے ساتھ مناسب رویہ بھی اختیار نہ کیا گیا۔ یونانی وزیر خزانہ کے مطابق اب وزیر اعظم امورِ خزانہ کی ذمہ داریاں کسی اور کو سونپ سکیں گے تاکہ حتمی ڈیل طے ہو سکے۔ واروفاکِس کا یہ استعفیٰ اتوار کے ریفرنڈم میں حکومت کو ملنے والی عوامی تائید کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں