سنکیانگ کی شدت کا زلزلہ3 افراد ہلاک متعدد زخمی

چین کے صوبے سنکیانگ میں 6٫4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

330680
سنکیانگ  کی شدت کا   زلزلہ3 افراد ہلاک متعدد زخمی

چین کے صوبے سنکیانگ میں 6٫4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پشان کاؤنٹی تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
چین کے علاوہ بھارت میں بھی 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2008 میں چین کے صوبے سی چوان میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں