روسی صدر کا صدر بشارالاسد کی حمایت کا اعادہ

صدر پوٹن نے کہا ہے کہ شام ،شامی قیادت اور شامی عوام کے لیے روس کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

325689
روسی صدر کا صدر بشارالاسد کی حمایت کا اعادہ

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ماسکو میں شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کیساتھ بات چیت کے دوران صدر پوٹن نے کہا ہے کہ شام ،شامی قیادت اور شامی عوام کے لیے روس کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ولادیمیر پوٹن نے خطے کےدیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ شام کی مسلح دھڑوں کے خلاف جنگ میں مدد کریں۔روسی صدر نے چند روز قبل بھی صدر بشارالاسد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں جاری لڑائی میں شدت سے صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے اور وہ لیبیا میں جاری تنازعے جیسی صورت اختیار کرسکتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں