روس یوکرینی سرحد سے اپنے فوجی ہٹائے: امریکی صدر کا انتباہ

روس کے صدر ولا دیمیر پوٹین نے امریکی ہم منصب براک اوباما کے ساتھ ٹیلیفون پر مشرق وسطی اور یوکرین کی صورت حال پر بات چیت کی جس کے دوران صدر اوباما نے روسی ہم منصب سے کہاکہ وہ یوکرینی سرحد پر متعین روسی فوجی دستے اور سازو سامان واپس ہٹائے

320186
روس یوکرینی سرحد سے اپنے فوجی ہٹائے: امریکی صدر کا انتباہ

روس کے صدر ولا دیمیر پوٹین نے امریکی ہم منصب براک اوباما کے ساتھ ٹیلیفون پر مشرق وسطی اور یوکرین کی صورت حال پر بات چیت کی ہے ۔
وائٹ ہاوس کے مطابق ، صدر اوباما نے روسی ہم منصب سے کہاکہ وہ یوکرینی سرحد پر متعین روسی فوجی دستے اور سازو سامان واپس ہٹائے ۔
دونوں لیڈروں نے داعش کے خلاف نبرد آزمائی کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
شام کی صورت حال پر غورکرتےہوئے دونوں صدور نے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ ایران کے جوہری مذاکرات کے معاملے میں مغربی ممالک کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں