امریکی خفیہ اداروں کیطرف سے فرانسیسی صدور کی جاسوسی

امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے موجودہ اور سابق فرانسیسی صدور کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے دفاعی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

319039
امریکی خفیہ اداروں کیطرف سے فرانسیسی صدور کی جاسوسی

امریکی خفیہ اداروں کیطرف سے تین فرانسیسی صدور کی جاسوسی کی گئی ہے ۔
امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے موجودہ اور سابق فرانسیسی صدور کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے دفاعی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ جاسوسی کا اسکینڈل ناقابل قبول ہے اور فرانس قومی مفادات کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کسی قسم کی کاروائیوں کو قبول نہیں کرئے گا ۔
دریں اثناء فرانس نے نیشنل انٹیلیجنس کارڈینیٹر کو امریکہ بھیج دیا ہے ۔ وہ حکومت امریکہ سے جاسوسی نہ کرنے کی ضمانتی دستاویز دینے کا مطالبہ کریں گے ۔پیرس میں امریکہ کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی گئی ۔ ادھر، امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے وکی لیکس کے اس انکشاف کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے مخصوص قومی مقاصد کے علاوہ غیر ملکیوں کی جاسوسی نہیں کرتے لیکن جاسوسی کے حوالے سے عام شہریوں اور رہنمائوں میں کوئی فرق نہیں روا رکھا جاتا ۔ وکی لیکس کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے 2006ء اور 2012ء کے درمیان فرانسیسی صدور کے ساتھ ساتھ فرانسیسی وزراء اور امریکا میں فرانس کے سفیر کی بھی جاسوسی کی۔ ایجنسی نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ساتھ صدارتی محل میں تعینات دیگر حکام کے فون ٹیپ کئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں