لیبیا سے غیر قانونی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری

افریقہ سے یورپ کو نقل مکانی کے لیے لیبیا سے روانہ ہونے والی 15 کشتیوں پر سوار 2 ہزار 518 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے

315305
لیبیا سے غیر قانونی  نقل مکانی  کا سلسلہ بدستور جاری

لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
افریقہ سے یورپ کو نقل مکانی کے لیے لیبیا سے روانہ ہونے والی 15 کشتیوں پر سوار 2 ہزار 518 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔
لیبیا سے 50 میل کھلے سمندر میں تعین کردہ 15 کشتیوں پر سوار غیر قانونی تارکین ِ وطن کو یورپی یونین کے رکن ملکوں کی خارجی سرحدوں کی آپریشنل تعاون ایجنسی فرنٹیکس کی سرگرمیوں کے دائرہ عمل میں آئرلینڈ، اٹلی، اسپین اور ناروے کے پرچم بردار بحری جہازوں نے ریسکیو آپریشن کیا ہے۔
روم کی ساحلی سیکورٹی فورسسز کے تعاون سے ہونے والی ریسکیو کاروائی کے ذریعے اڑھائی ہزار سے زائد انسانوں کو بچا لیا گیا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں