مصری صحافی کی جرمنی میں گرفتاری

مصر میں 15 سال قید با مشقت دیے جانے کے باعث جرمنی کے دارالحکومت برلن میں زیر حراست لیے جانے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے نیوز کاسٹر منصور کو جیل بھیج دیا گیا ہے

313258
مصری صحافی کی جرمنی میں گرفتاری

برلن میں زیر حراست صحافی منصور کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
مصر میں 15 سال قید با مشقت دیے جانے کے باعث جرمنی کے دارالحکومت برلن میں زیر حراست لیے جانے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے نیوز کاسٹر منصور کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
منصور کو آج دوبارہ عدالت کے کٹہرے میں پیش کرتے ہوئے ان کی صفائی طلب کی جائیگی۔
مصری اٹارنی جنرل ہشام برکت نے احمد منصور کو ان کے ملک کے حوالے کیے جانے کے لیے انٹر پول اور جرمن حکام سے درخواست کی ہے۔
انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ (IPI) نے جرمن حکومت سے مذکورہ نیوز کاسٹر احمد منصور کو رہا کیے جانے کی اپیل کی ہے۔
آئی پی آئی کی ڈائریکٹر باربرا تریونفی نے ایک تحریری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مصر کی باغی انتظامیہ کے ان پر نکتہ چینی کرنے والے ذرائع ابلاغ پر دباو میں اضافہ ہوا ہے، ہم صحافی منصور کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں