انجلینا جولی شامی مہاجر کیمپوں میں

جنگ کو ختم کرنے کے لئے کسی سیاسی حل کا قابل اعتماد پلان تیار کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ انجلینا جولی

312099
انجلینا جولی شامی مہاجر کیمپوں میں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر مہاجرین کے مسئلے سے دلچسپی لینا چاہیے۔۔۔
اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی نے ترکی کی تحصیلوں ماردین اور مدیات میں شامی مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپ میں ایک پریس کانفرنس بھی کی ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی سمیت دیگر ممالک کو درپیش مہاجرین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے ضرورت ہے۔
انجلینا جولی نے کہا کہ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ اس صورتحال میں کیا کیا جانا ضروری ہے اور یہ بات بھی نہایت واضح ہے کہ وہ کرنے کا کام شام سے شروع کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک دفعہ پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے وزراء اور سفیروں کو یہاں بھیجے۔ وہ اس بحران کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور جانیں کہ یہ صورتحال اس طرح جاری نہیں رکھی جا سکے گا"۔
جولی نے کہا کہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے کسی سیاسی حل کا قابل اعتماد پلان تیار کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔
انجلینا جولی نے مہاجرین کے لئے کھلے دل کا مظاہرہ کرنے پر ترکی، عراق، لبنان اور اردن کی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں