چلی میں6٫4 شدت کا زلزلہ

جنوبی امریکی ملک چلی میں آج چھ اعشاریہ چار کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

311073
 چلی میں6٫4 شدت کا  زلزلہ

جنوبی امریکی ملک چلی میں آج چھ اعشاریہ چار کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس زلزلے کے نتیجے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
حکام کے مطابق یہ زلزلہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ساحلی شہر ٹالکاہوآنو سے 75 کلومیٹر دور آیا۔
واضح رہے کہ اسی شہر میں چلی کا اہم بحری فوجی اڈہ واقع ہے جب کہ یہ شہر ملک کا اہم صنعتی علاقہ بھی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں